Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • لندن پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف احتجاج

سیکڑوں برطانوی شہریوں نے پولیس کے نسل پرستانہ رویئے اور سیاہ فام نوجوان کےقتل کے خلاف دارالحکومت لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سیکڑوں برطانوی شہری، لندن کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جوانوں کے قتل کی مذمت میں نعرے لگائے۔نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم کی اپیل پر لندن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے پولیس کو بیس سالہ سیاہ فام نوجوان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔مظاہرین نے برطانیہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ سلوک کے خلاف بھی نعرے لگا‏‏ئے۔لندن پولیس نے ہفتے کے روز ایک سیاہ فام نوجوان کا پیچھا کرتے ہوئے اسے شہر کے مشرقی علاقے میں واقع شاپنگ مال میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔سرکاری رپورٹوں اور اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ اکثر اوقات، سیاہ فاموں اور دوسری نسلی اقلیتوں کے ساتھ برطانوی پولیس کا رویہ انتہائی تشدد آمیز ہوتا ہے۔

ٹیگس