Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • چین پر ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی

امریکی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے حکم جاری کیا تو چین پر ایٹمی حملہ کردیں گے۔

بحرالکاہل میں موجود امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوئفٹ نے آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ حکم جاری کریں تو وہ آئندہ ہفتے چین پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور امریکی فوج اگر ٹرمپ کی اطاعت سے ایک لمحے کے لیے بھی منحرف ہونے کا سوچے گی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی پیسیفک فلیٹ کے ترجمان کیپٹن چارلی براؤن کا کہنا ہے کہ ایڈمرل سوئفٹ کے بیان سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہوگئی ہے کہ امریکی فوج پر سول بالادستی ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے شمالی کوریا پر بھی حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکہ کی جانب سے اس قسم کی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ٹیگس