Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف امریکی خواجہ سراؤں کے مظاہرے

خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر پابندی کے خلاف امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فوج میں خواجہ سرائوں کو بھرتی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج کا آغاز ہوگیا۔

خواجہ سرائوں نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ۔امریکی صدر ٹرمپ ایک اور متنازع فیصلے کے باعث تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سرائوں کی فوج میں نوکری پر پابندی کا اعلان ٹوئٹر پرکیا۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا اب فوج میں کسی قسم کا کام نہیں کرسکتے۔ ٹرمپ کے اعلان پر خواجہ سرا، ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور دیگر تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے۔

ٹائمز اسکوائر میں سیکڑوں خواجہ سرائوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرمپ مسٹ گو کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ سابق صدر بارک اوباما کے دور میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ مخنث افراد امریکی فوج میں کام کرسکتے ہیں تاہم رواں ماہ کے آغاز میں وزیر دفاع جیمز میٹس نے فوج میں مخنثوں کی بھرتی 6 ماہ کیلئے موخر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان نے بھی خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے 2016 میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے 12 لاکھ فعال فوجی اہلکاروں میں تقریباً 2450 اہلکار مخنث ہیں۔

ٹیگس