Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • 755امریکی سفارتکار روس بدر

روسی صدر نے 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتین نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکہ نے چند روز پہلے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں اور روس پر پابندیاں امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے باعث عائد کی گئی ہیں جس کے بعد روسی صدر نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ 755 امریکی سفارتکار یکم ستمبر تک روس چھوڑ دیں۔

امریکی سفارتی مشنز کے 755 ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد صرف 455 ر ہ جائے گی جو اس عملے کے برابر ہوگی جو روس کا امریکہ میں تعینات ہے۔

موجودہ تاریخ میں کسی ملک سے ایک وقت میں سفارت کاروں کی یہ سب سے بڑی بے دخلی ہے۔

ٹیگس