ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکی شہروں میں مظاہرے
Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئےگئے
امریکی شہریوں نے شمالی کیرولینا کے شہر چارلٹ ، ریاست پینسلوانیا کے شہر پیٹز برگ ، ریاست کینٹیکٹ کے شہر بریج پورٹ اور دیگرشہروں میں امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے- مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر تارکین وطن سے متعلق امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے - امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے تارکین وطن کےخلاف فرمان جاری کیا ہے امریکا کے مختلف شہروں میں ہرہفتے ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں- مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ پالیسی تفریق آمیز پالیسی ہے - ٹرمپ کے اس فرمان سے جس کے تحت سب سے زیادہ نشانہ غیر سفید فاموں اورمسلمانوں کو بننا پڑا ہے امریکا میں مقیم تارکین وطن میں شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے