امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان
Aug ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر پیرس معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے-
امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ یکم جون کو ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے- پیرس معاہدہ ، ماحولیات کی تبدیلی اور اس کے ہولناک نتائج کو روکنے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کئے جانے کے بارے میں ہے کہ جو طویل مذاکرات کے بعد اقوام متحدہ کی کوششوں سے دسمبر دوہزار پندرہ میں طے پایا ہے اور اس پر ایک سو پچانوے ممالک نے دستخط کئے ہیں -یہ معاہدہ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی دستخط کئے ہیں دوہزار سولہ سے نافذالعمل ہے