وینیز ویلا کی حمایت میں انسانی حقوق کونسل کا بیان
دنیا کے ستاون ملکوں نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں وینیزویلا کے حق میں اور بیرونی مداخلت کے خلاف ووٹ دیئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وینیزویلا کے اقتدار اعلی کا احترام کریں اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔اس بیان میں آیا ہے کہ وینیز ویلا کے عوام کو بیرونی مداخلت سے پاک ماحول میں اپنے ملک کے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق حاصل ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیان پر دنیا کے ستاون ممالک نے دستخط کیے ہیں۔ایران روس، چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ ویتنام، الجزائر، اردن، کویت اور سعودی عرب بھی اس بیان پر دستخط کرنے والے ملکوں میں شامل ہیں۔وینیزویلا کو پچھلے چند ماہ سے اپوزیش جماعت کی ہنگامہ آرائی کا سامنا ہے۔ صدر نیکولس میدورو امریکہ اور واشنگٹن سے وابستہ قدامت پرست جماعتوں کو ملک کی بدامنی اور ہنگاموں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔