نکولس مادورو تیسری بار بنے وینیزوئلا کے صدر
وینیزوئلا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نکولس مادورو 51 اعشاریہ 2 فیصد ووٹ حاصل کرکے ، تیسری بار صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا نے المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدارتی الیکشن میں نکولس مادورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد وینیزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کچھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جلوس کی شکل میں خوشیاں مناتے ہوئے ایوان صدر کی طرف گئے۔
صدارتی الیکشن میں پولنگ پر نظر رکھنے کے لئے جنوبی افریقا سے وینیزوئلا جانے والے مبصرین نے انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔
ارنا کے مطابق وینیزوئلا کے عوام نے اتوار کو صداراتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اصل مقابلہ نکولس مادورو اور ایڈمنڈو گونزالس کے درمیان تھا۔ ووٹنگ اتوار کی صبح 6 بجے شروع ہوئی لیکن بہت پہلے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوگئے تھے۔
نیکولس مادورو نے کاراکاس کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا تھا کہ کہیں سے کسی گڑبڑ یا تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے اور انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اس کو قبول کریں گے۔