Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • مسجد پرحملہ دہشت گردی ہے، گورنر منی سوٹا

امریکی ریاست منی سوٹا کے گورنر نے شہر بلومینگٹن کی ایک مسجد پر بم حملے کو دہشت گردی قراردیا ہے۔

ریاست منی سوٹا کے شہر بلومینگٹن کی مسجد پر بم حملے کے بعد ریاستی گورنر نے مسجد کا معائنہ کیا اور حملے کو دہشت گردی قراردیا۔
ریاست منی سوٹا کے گورنر مارک ڈیٹن نے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
ریاست منی سوٹا کے گورنر نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کے مقابلے میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ وحشتناک اور بزدلانہ ہے۔
ریاست منی سوٹا کے مسلمانوں کی انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں اطلاع فراہم کرے گا اس کو دس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔
بلومینگٹن شہر کی الفاروق نامی انجمن کے اسلامی سینٹر پر ہفتے کو دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مسجد میں آگ لگ گئی تھی۔

ٹیگس