اقوام متحدہ سعودی شیعوں کے قتل عام میں شریک
اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے کی تباہی و بربادی سے متعلق تصاویر اور فلموں کی صداقت کا پتہ لگانا انتہائی دشوار ہے۔
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل ترجمان اسٹفین دوجاریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ کے بارے میں میڈیا رپورٹوں اور تصاویر سے پوری طرح آگاہ ہیں تاہم وہ ان کے بارے میں آزادانہ تحقیق کرانے اور ان کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
ان کے بیان کو اقوام متحدہ کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی میں سعودی حکومت کی بالواسطہ حمایت قرار دیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کے روز ایک بار پھر العوامیہ پر گولہ باری کرکے متعدد عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامیہ کی سڑکیں اور گلیاں جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
سعودی فوجیوں نے اٹھائیس جون سے العوامیہ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنار رہے ہیں۔سعودی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پچیس افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔