Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف امریکی صدر کے بیانات پر روس کی تنقید

روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف امریکی صدر کے دشمنانہ بیانات پر تنقیدکی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے جمعے کو کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لفاظیاں، تشویشناک ہیں۔
لارروف نے کہا کہ روس اور چین نے جزیرہ نما‏ئے کوریا میں بحران کم کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کی بنیاد پر شمالی کوریا کو اپنے میزائلی تجربات بند کرنا پڑیں گے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کو بھی بڑے پیمانے پر اپنی فوجی مشقیں روکنا ہونگی۔
جرمنی کے صدر نے بھی جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے پرامن حل کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے جمعے کو کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کے تنازعہ کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا جبکہ محض بیانات سے بھی شمالی کوریا کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔

ٹیگس