پیرس کے ایک ریسٹورینٹ پر حملہ
Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
پیرس میں ایک شخص اپنی کار لے کر ایک ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پیرس کے ریسٹورینٹ میں اپنی کار کے ذریعے لوگوں کو کچل دینے والے حملہ آور کو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات گرفتار کرلیا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور نے کس مقصد کے تحت یہ حملہ کیا تھا۔
فرانس میں دوہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک بارہا دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں۔
تیرہ نومبر دوہزار پندرہ میں پیرس حملوں اور چودہ جولائی دوہزار سولہ کو نیس شہر کے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جن میں دو سو دس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ان حملوں کے بعد پورے فرانس میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔