Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • میانمار میں مسلمانوں پر مظالم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے میانمار کے مغربی صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورس کے منظم حملوں کی مذمت کی ہے۔
میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر رینٹالوک ڈیسالن نے صوبہ راخین میں سیکورٹی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ تشدد سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں پچھلے چندبرسوں میں ہزاروں مسلمان جاں بحق اور دسیوں ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس