Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے حملے میں اضافہ

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے

مغربی صوبہ راخین کے مائنگداؤ علاقے میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے بڑے پیمانے پر حملوں میں انسٹھ مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے- اس سے قبل جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد بائیس بتائی گئی تھی - صوبہ راخین میں گذشتہ مہینے کے شروع سے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں مظالم و سرکوبی میں شدت کے باعث ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلادیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں- صوبہ راخین میں دوہزار بارہ سے انتہاپسند بدھسٹ مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں ان حملوں میں اب تک ہزاروںافراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں-

ٹیگس