یورپ میں چاقو زنی کی واردات
بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز میں جمعے کی رات ہونے والے حملے کے بعد لندن پولیس نے بھی بکینگھم پیلیس کے سامنے چاقو لے کر گھوم رہے ایک شحص کو گرفتار کرلیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چاقو لے کر چل رہے شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے- اس واقعے کے بعد ملکہ برطانیہ کی رہائشگاہ باکینگھم پیلیس کے چاروں طرف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں- سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں گردش کر رہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ باکینگھم پیلیس کے سامنے پولیس کی گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں- اس سانحے سے کچھ ہی منٹ پہلے بریسلز میں بھی ایک حملہ آورنے معمول کی گشت میں مشغول دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا- بیلجیئم کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ یہ ایک دہشتگردانہ حملہ تھا- حالیہ مہینوں میں یورپی ممالک میں متعدد دہشت گردانہ حملے ہوچکےہیں -