روہنگیا مسلمانوں پر میانمارکی فوج کے حملے میں شدت
میانمار کے مغربی صوبے راخین میں نہتے روہنگیا مسلمانوں پر فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے
بنگلہ دیش کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے مغربی صوبے راخین میں سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے- بنگلہ دیش کی سرحدی فوج کے کمانڈر منظورالحسن خان نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کی پہاڑیوں پر پناہ لئے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر مارٹرگولوں سے حملہ کیا ہے - ابھی تک ان حملوں میں ہوئے جانی نقصانات کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے - گذشتہ جمعے سے اب تک صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے حملوں میں بانوے مسلمان جاں بجق ہوگئے ہیں - گذشتہ مہینے راخین میں میانمار کی فوج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں پر حملے تیز ہوگئے ہیں اور نتیجے میں بڑی تعداد میں روہنگیامسلمان صوبہ راخین سے فرار کررہے ہیں -