میانمار میں فوج کے حملے، سیکڑوں مسلمان جاں بحق
Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
میانمار کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے، تازہ ترین جارحیت کے دوران ساڑھے تین سو سے زائد مسلمانوں کو قتل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسلم آبادی والے صوبے راخین میں میانمار کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کی تازہ کاروائیوں میں کم سے کم تین سو ستر مسلمان مارے جا چکے ہیں۔فوج کے حملوں سے جان بچا کر تقریبا اڑتیس ہزار روہنگیا مسلمان سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے ہیں۔میانمار کی فوج نے دس روز قبل ملک کے مسلم آبادی والے صوبے راخین میں مسلمانوں کی سرکوبی کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔میانمار کے مسلمانوں کو سن دوہزار بارہ سے فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے منظم حملوں کا سامنا ہے جن کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب کوچ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔