Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • روس کا برکس ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

روس کے صدرولادی میر پوتن نے برکس کے ارکان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے ماسکو کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

روسی صدر پوتن نے جمعےکو برکس اجلاس کے بارے میں کہا کہ ماسکو چند قطبی نظام کو وجود میں لانے کے لئے مختلف میدانوں میں برکس کے ارکان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیا رہے۔
انہوں نے کہا کہ روس ایک ایسا چند قطبی نظام چاہتاہے جس میں سبھی ملکوں کو ترقی و پیشرفت کے مساوی اور منصفانہ بنیادوں پر مواقع میسر ہوں۔
روسی صدر نے کہاکہ ان کا ملک مختلف سیاسی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں رکن ملکوں کی شراکت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کے لئے چین کی کوششوں کو جو اس وقت برکس کا صدر ہے قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔
برکس کا نواں سربراہی اجلاس تین سے پانچ ستمبر تک چین کے شہر شیامن میں منعقد ہوگا۔
برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ برکس کے رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس