شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکی منصوبہ بندی
Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو سے فون پر بات چیت میں اس سمت ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تارو نے امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا جاپان اور امریکہ سیکورٹی کونسل کی تجاویز کو لاگو کروانے اور شمالی کوریا اور اقوام متحدہ پر سخت دباؤ ڈالنے پر سمجھوتہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے پر امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور امریکہ سمیت کئي ممالک نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔