عالمی امن و سلامتی کے قیام میں برکس کے کردار پر زور
چین کے صدر نے برکس کے رکن ملکوں پر عالمی امن وسلامتی کے قیام میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق صدر شی جن پھنگ نے شیامن سٹی میں برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم عالمی امن و سلامتی کے قیام میں بھر پور کردار ادا کرسکتی ہے۔چین کے صدر نے برکس کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی بحرانوں کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کی کوشش کر یں۔چینی صدر شی جن پھنگ نے مذاکرات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام، لبنان اور فلسطین کے بحرانوں کو فوجی اقدامات کے بجائے سیاسی طریقوں سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ابھرتے ہوئے اقتصادی ملکوں کے گروپ برکس کا سربراہی اجلاس اتوار سے چین کے شہر شیامن میں شروع ہوگیا ہے جو پانچ ستمبر تک جاری رہے گا۔برازیل، روس، ہندوستان، جنوبی افریقہ اور چین برکس کے رکن ممالک ہے۔ برکس تنظیم کا قیام دو ہزار چھے میں عمل میں آیا تھا۔