Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے: موگرینی

فیڈریکا موگرینی نے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانوکے ساتھ سلووینیا میں منعقدہ بلڈ اسٹریٹجک فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

   یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا موگرینی' نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ یوکیا امانوکے ساتھ ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے۔.

فریقین نے اس موقع پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا.

واضح رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وعدوں پر من و عن عمل کر رہا ہے.

یوکیا امانو نے گزشتہ جمعرات کو اپنی آٹھویں رپورٹ کو بورڈ آف گورنرز کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ 16 جنوری 2016 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک ایران نے اپنے تمام وعدوں پر پوری طرح عمل کیا ہے.

 

ٹیگس