یورپ میں نئے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
یورپی یونین کے سیکورٹی کمشنر نے یورپ میں نئے دہشتگردانہ حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
بریسلز سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی سلامتی کمشنر جولیئن کنگ نے جمعرات کو خبردار کیا کہ داعش دہشتگرد گروہ، عراق و شام میں شکست کھانے کے بعد اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہا ہے۔
کنگ نے مزید کہا کہ اس سرمائے کی مدد سے نیا گروہ وجود میں آنے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں داعش کے زیرتسلط اکثر علاقے اس کے قبضے سے نکل گئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اگست دوہزارسترہ میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ اپنا سرمایہ آہستہ آہستہ بہت کم مقدار میں باہر منتقل کر رہا ہے جس کا پتہ لگانا مشکل ہے۔
امریکہ اور وائٹ ہاؤس کی اتحادی حکومتیں، عراق وشام میں داعش دہشتگرد گروہ کی اصلی حامی شمار ہوتی ہیں۔