Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ہیکروں نے چودہ کروڑ سے زیادہ امریکی شہریوں کی تفصیلات ہیک کرلیں

چودہ کروڑ تیس لاکھ امریکی شہریوں کا ڈیٹا اور تفصیلات ہیکروں کے ہاتھوں لگ گیا ہے

 کریڈٹ اسکورینگ ایجنسی Equifax نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہیکروں نےایجنسی کی ویب سائٹ کی بعض نقا‏ئص سے غلط استفادہ کرتے ہوئے چودہ کروڑ تیس لاکھ امریکی شہریوں کی تفصیلات اور ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے نام ، بیمہ نمبر، تاریخ پیدائش، پوسٹل ایڈرس اور حتی ڈرائیونگ لائسنس بھی ہیکروں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

Equifax کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہیکروں نے دولاکھ نو ہزار امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈ کے نمبر بھی حاصل کرلئے ہیں۔ ہیکروں کے یہ حملے رواں برس مئی سے جولائی تک انجام پائےہیں۔

 

ٹیگس