Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • سمندری طوفان ارما فلوریڈا اور جارجیا کے لئے بڑا خطرہ

سمندری طوفان ارما کئی جزائر کی تباہی، 12لاکھ متاثرین اور 23 افراد کی ہلاکتوں کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا اور جارجیا سے آج ٹکرائے گا۔ طوفان کے نتیجے میں 150میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے ارما کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ طوفان کے نتیجے میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا انخلا متوقع ہے جس میں 60 لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سمندری طوفان ارما نے پہلے جزائرغرب الہند ، ہیٹی، بہاماس اور کیوبا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی اور اب اس کا رخ ریاست فلوریڈا کی طرف ہے، طوفان کے نتیجے میں 150میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔

ارما 1992میں آنے والے تباہ کن طوفان اینڈریو سے بھی بڑا طوفان ہے جو زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے ارما کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

فلوریڈا میں طوفان کی تیاریوں کے لیے مٹی کے تھیلوں کے حصول کے لئے لائنیں لگ گئیں،طوفان سے خوفزدہ لوگ جلدی جلدی مٹی کے تھیلے بھر رہے ہیں۔

ٹیگس