Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ارجنٹینا کے خلاف عوامی مظاہرے

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ ارجنٹینا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھتے ہوئے ارجنٹینا کے شہریوں نے ایک بار پھر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ارجنٹیناکے شہریوں نے دارالحکومت بیونس آئرس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نتن یا ہو کے دورے کی مذمت اور ان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے - مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں پلے کارڈ تھے اور وہ غزہ کے شہدا کی تصویرں بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
ارجنٹینا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں اور مختلف مسلم تنظیموں اور فلسطین کے حامیوں نے گذشتہ دو روز کے دوران بیونس آئرس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نتن یاہو جنگی مجرم ہے اس کو ارجنٹینا کے دورے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔
صیہونی وزیراعظم نتنیاہو کولمبیا، میکسیکو اور ارجنٹینا کے تین ملکوں کے دور کے پہلے مرحلے میں بیونس آئرس پہنچے ہیں۔

ٹیگس