امریکا ، امیگریشن حکام کی سخت کارروائیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا سلسلہ جاری
Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
امریکا بھر میں امیگریشن حکام کی سخت کارروائیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ٹرمپ کی امیگریشن کارروائیوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں شدید احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واشنگٹن ڈی سی، ایریزونا، کولوراڈو، مشی گن، اٹلانٹا اور پورٹ لینڈ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور طلبہ کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا جبکہ بعض ریاستوں میں اسکول بند رہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مظاہرین نے ’نہ کام، نہ اسکول، نہ خریداری‘ کی اپیل کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔دوسری جانب امریکی کانگریس رکن الہان عمر سمیت کئی منتخب نمائندوں اور سابقہ امریکی صدور نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔