روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے 25 ملین ڈالر کی فراہمی کا مطالبہ
Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے پچیس ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
عالمی ریڈاکراس سوسائٹی کا کہنا ہے کہ میانمار کےاندر تشدد سے متاثر ہونے والے ڈیڑھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے لیے سترہ ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم درکار ہے جبکہ بنگلہ دیش میں مقیم صرف پچھتر ہزار افراد کے لیے سات ملین سے زیادہ کی رقم درکار ہے جبکہ بنگلادیش میں اس وقت چارلاکھ روہنگیا پناہ گزیں دربدر کی ٹھوکرکھا رہے ہیں-عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر کی عالمی فیڈریشن نے ایک لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمانوں کے لیے تیرہ ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔