Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • روہنگیا پناہ گزینوں میں 60 فی صد بچے ہیں، یونیسیف

بچوں کے عالمی ادارے یونسیف نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کے حملوں سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں میں تقریبا ساٹھ فی صد تعداد بچوں کی ہے۔

یونیسیف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک چودہ سو ایسے بچوں کو شمار کیا جاچکا ہے جو اپنے والدین کے بغیر میانمار کی سرحد عبور کرکے بنگلا دیش پہنچے ہیں۔عالمی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پہنچنے والے بچوں نے اپنے گھروالوں کو قتل ہوتے اور اپنے گھروں میں آگ لگائے جانےکے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیںیونیسیف کے مطابق بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور دسیوں ہزار لوگ ایسے مقامات پر پڑے ہوئے ہیں جہاں بچوں کی سیکورٹی اور دیکھ بھال کا مناسب انتظام نہیں ہے۔

ٹیگس