Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2017“کا آغاز ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں شروع ہونے والی پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ”دروزبہ 2017“دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی،یرغمالیوں کی رہائی ،محاصرہ،امدادی اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی ۔ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربے سے استفادہ اٹھا نا ہے۔

 روس میں ہونے والی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان پاکستان میں بھی دہشت گردی کے خلاف مشقیں ہو چکی ہیں۔

ٹیگس