پاکستان: بنوں میں حملہ، شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کےشہر بنوں میں ہونے والے حملے میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جابحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق حملہ بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سرکاری دورے پر جارہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کو آگ بھی لگادی۔ مرنے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ایک راہگیر اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔