Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • جاپان میں قبل از وقت انتخابات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 ستمبر کو جمعرات کے روز اسمبلی توڑ دیں گے اور پھر نئے الیکشن کرائیں گے۔

شنزوآبے کا کہنا تھا کہ وہ قومی بحران پر قابو پانے کے لیے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

شنزو آبے کے اتحادی سیاست دان ناتسو یاماگوچی نے بتایا کہ جاپان میں الیکشن 22 اکتوبر کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ کرکے سیاسی جوا کھیلا ہے جس میں پانسہ پلٹ بھی سکتا ہے اور ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی خلا پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جاپانی وزیراعظم کو اقربا پروری کے الزام میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہےاس در میان اب دیکھنا یہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

ٹیگس