Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • انٹرپول میں فلسطین کی رکنیت پر نتن یاہو سیخ پا

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے فلسطین کے انٹرپول میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کیا ہے

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی  وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ انٹرپول میں فلسطین کی رکنیت سے امن مذاکرات کو کاری ضرب لگے گی- نتن یاہو نے دعوی کیا کہ انٹرپول میں فلسطین کی شمولیت کا جواب دیا جائےگا-

درایں اثنا فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انٹرپول میں فلسطین کی رکنیت ایک کامیابی ہے کہا کہ یہ کامیابی انٹرپول کے اکثر اراکین کے اصولی موقف سے حاصل ہوئی ہے-

چین میں منعقدہ انٹرپول کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بھی انٹرپول میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا گیا ہے-ایک سو نوے ملک انٹرپول کے رکن ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے بعد سب بڑا بین الاقوامی ادارہ ہے

ٹیگس