روس کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت
Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
روس نے ایک بار پھر جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اس معاہدے پر تمام فریقین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی اس کے نفاذ کا عمل بھی جاری رہے گا۔
روس کے صدر نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانایی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اس بین الاقوامی معاہدے پر اپنی پوری زمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کر رہا ہے۔
ولادیمیرپوٹن نے علاقے میں ایران اور روس کے مشترکہ اھداف اور مقاصد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں ہمارا پرانااتحادی ہے اور ہم علاقائی ممالک کی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔