امریکی حکومت اور کانگریس کے نام کھلا خط
امریکا میں گن کلچر اور مسلح تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے سیکڑوں لواحقین نے امریکی حکام اور خاص طور پرٹرمپ کے نام ایک کھلے خط گن کلچر ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیپلز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ امریکا میں مسلحانہ تشدد آمیز واقعات خاص طورپر گذشتہ ہفتے لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کی ایک بڑی تعداد نے امریکی کانگریس اور حکومت کو ایک کھلا خط ارسال کرکے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایسے اقدامات انجام دیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات روک تھا ہوسکے۔
کھلے خط پر دستخط کرنےوالوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ارکان سے کہا ہے کہ موثر اور ٹھوس اقدامات کرکے مسلح تشدد آمیزواقعات میں کے نتیجے میں اب مزید گھرانوں کی تباہی کو روکیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں اس قسم کے واقعات اب ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
خط پر دستخط کرنے والوں نے امریکی کانگریس کے اراکین سے کہا ہے کہ اگر وہ ان کےمطالبات پر توجہ نہیں دیں گے اور بدستور اسلحہ فیکٹریوں کے مالکان اور ان کی لابی کے مفادات کو ہی مد نظر رکھیں گے تو آئندہ الیکشن میں وہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔