شام کے بارے میں روس کا امریکہ کو انتباہ
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے شام کے صدر اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں کسی بھی قسم کا بیان دینے پر امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی کے مستقبل کے بارے میں کسی کو بھی کچھ کہنے کا حق نہیں ہے اس لئے کہ ماضی ہی لوگوں کے مستقبل کو زیادہ واضح کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک تازہ بیان میں شام کے مستقبل کے بارے میں امریکی نظریات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن شام کی آئندہ حکومت میں بشار اسد کے کسی بھی کردار سے عاری متحدہ شام دیکھنا چاہتا ہے۔اقوام متحدہ میں فرانسیسی نمائندے نے بھی، جو اس وقت سلامتی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے شام کے مسئلے میں اپنے اتحاد کی نشاندہی کی ہے۔