Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں اراکین پارلیمنٹ جنسی بداخلاقی میں ملوث

برطانیہ کے ایک وزیر سمیت 4 اراکین پارلیمنٹ کے جنسی بداخلاقی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی حکمراں جماعت ری پبلیکن پارٹی اور لیبر پارٹی کے دو دو ارکان اسمبلی پارلیمنٹ کے جنسی بداخلاقی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک شادی شدہ وزیر نے صحافیوں اور معاونین سمیت کئی خواتین سے جنسی بداخلاقی کی، شادی شدہ ٹوری رکن پارلیمنٹ کا دو ریسرچرز کے ساتھ افیئررہا، جبکہ ایک رکن ہیپی ہینڈز کے نام سے پکارے جاتے ہیں وہ بھی جنسی بے راہ روی کا شکار ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان اطلاعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو اپنی کابینہ میں کچھ ہنگامی تبدیلیاں کرنی پڑے۔

ادھرترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی کا بلاجواز جنسی استحصال کسی صورت قبول نہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن کی شیڈو کابینہ کے لیبرایم پی نے خاتون کو جنسی بد اخلاقی کا پیغام بھیجا۔

ٹیگس