Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت

روس کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت اور بحران کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور محمد جواد ظریف نے آستانہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں صلاح ومشورہ کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں بحران شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کی حکومت اور جنگ بندی قبول کرنے والے مسلح مخالفین کے درمیان آستانہ میں اعلی سطحی مذاکرات کے چھے دور ہو چکے ہیں۔ شام میں قیام امن کے ضامن کے حیثیت سے ایران، روس، ترکی آستانہ مذاکرات کی میزبانی کر رہے ہیں۔
آستانہ مذاکرات کے نتیجے میں شام میں کم کشیدگی والے علاقوں کا دا‏ئرہ بڑھانے میں مدد ملی ہے اور متعدد علاقوں میں جنگ بند ہو گئی ہے۔

ٹیگس