امریکہ نقل مکانی کرنے والا سوئیس خاندان قتل
Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
سوئزر لینڈ سے نقل مکانی کرکے امریکہ جانے والےایک خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔
امریکی ریاست یوٹا کے شہر میپلیٹن کے پولیس چیف جان جیکسن نے کہا ہے کہ مذکورہ خاندان کے چار افراد کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جن میں سے ایک کی عمر سولہ سال اور دوسرے کی پانچ سال بتائی جاتی ہے۔جان جیکسن کےمطابق مذکورہ امریکی نژاد سوئیس شہری کا یہ خاندان ملازمت ملنے کے بعد حال ہی میں میپلیٹن سٹی میں منتقل ہوا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں حالیہ برسوں کے دوران اور خاص طور سے ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے، مشکوک اموات اور خاندانوں کے اجتماعی قتل کے واقعات میں قابل ذکر حدتک اضافہ ہوا ہے۔