Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

برطانوی علاقے بیکھنگم شائر کاؤنٹی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر اور جہاز دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی علاقے ایلزبری کے سیاحتی مقام بکھنگم شائر میں ایک جہاز اور ہیلی کاپٹر دوران پرواز فضا میں ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہوگئے ہیں، اس فضائی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔

طیارے میں تصادم کے نتیجے میں مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور دوسرا شخص اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں جب کہ طیارے میں سوار افراد میں 2مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔

ویکومب ایئرپارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضاء میں ٹکرانے والے دونوں طیارے ہائی ویکومب فیلڈ کی طرف سے آرہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے 1000فٹ کی بلندی پر فضامیں ٹکرائے۔

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی زوردار آواز سنی۔

 

ٹیگس