Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تبا، 49 لوگوں کی موت

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام انچاس افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کے آمور علاقے کے ایمرجنسی سروسز کے شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اس مسافر طیارہ کا ملبہ تیندا شہر کے مضافات میں پايا گيا ہےاور اس میں سوار سبھی مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبروں میں بتایا گيا ہے کہ یہ مسافر طیارہ بلاگووشچنسک سے تیندا شہر جارہا تھا اور آمور کے علاقے میں اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگيا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی جگہ کا ہیلی کا پٹر سے پتہ لگالیا گیا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ دشوار گذار پہاڑیوں اور راستوں کی وجہ سے جائے حادثہ تک پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ تاہم امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئي ہیں۔

طیارہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی منزل پر پہنچنے والا تھا۔

 

ٹیگس