صیہونی حکومت نےبشار اسد کی کامیابی کا اعتراف کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i303803-صیہونی_حکومت_نےبشار_اسد_کی_کامیابی_کا_اعتراف_کرلیا
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام، داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیاب ہوا ہے، کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نےبشار اسد کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام، داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیاب ہوا ہے، کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کی فوجی توانائی کو مضبوط بنایا ہے۔شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حالیہ دنوں کے دوران صوبے دیرالزور میں داعش دہشت گرد گروہ کے آخری گڑھ شہر البوکمال میں اس دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کر کے ایسی حالت میں اس شہر کو ان دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے کہ جب داعش کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔داعش  کے قبضے سے شہر البوکمال کی آزادی کے بعد اب دہشت گرد عناصر صرف دیرالزور اور حمص کے صحراؤں میں محدود ہو گئے ہیں۔