Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل، عرب ممالک سےخفیہ تعلقات پرخوش

اسرائیلی وزیراعظم نےعرب ممالک سے خفیہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیرکی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل سے خفیہ رابطوں کی برقراری میں سعودی عرب پیش پیش ہے۔

ٹیگس