Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  •   مالی آتش فشاں فعال، خطرے کا درجہ بلند کردیا گیا

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے ماؤنٹ آگنگ آتش فشاں کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد، 40000 لوگ اپنا گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں حکام نے ماؤنٹ آگنگ کے آتش فشاں پھٹنے کے پیش نظر خطرے کا امکان سب سے اونچے درجے پر کر دیا ہے اور پہاڑ کے اطراف میں متاثرہ علاقے کی حدود بھی بڑھا دی ہیں۔

 تقریبا 50 سال کے وقفے کے بعد انڈونیشیا کے بالی جزیرے پر واقع آگنگ پہاڑ کے آتش فشاں کے دوبارہ فعال ہونے سے 2000-3400 میٹر بلند غبار اٹھ رہا ہے۔ تقریبا 40،000 لوگ اپنا گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔

آخری مرتبہ یہ 1963 میں پھٹا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 1600 افراد ہلاک ہوئے تھے اور کئی گاؤں تباہ ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس