پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی
پاکستان سے افغا پناہ گزینوں کے انخلا کے لئے حکومت اسلام آباد کی جانب سے معین کی جانے والی تاریخ کے بعد سے اب تک پینتالیس ہزار افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے سے پاکستان کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں منجملہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے افغا پناہ گزینوں کے انخلا کےلئے حکومت اسلام آباد کی جانب سے معین کی جانے والی تاریخ کے بعد سے اب تک پینتالیس ہزار افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے اس ادارے نے عالمی برادری سے افغانستان کے متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔
اس سلسلے میں قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ سمیت مختلف ملکوں نے افغان پناہ گزینوں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا گيا ہے اور ان ممالک نے تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے دو اپریل تک کی مہلت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھات کہ اس تاریخ کے بعد سے اس سلسلے میں آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔