Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف ریاض اور واشنگٹن کی پالیسیاں ناکام ہیں

امریکا کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی حکومتوں کی پالیسیوں کے نتیجے میں ایرانی عوام پہلے سے بھی زیادہ متحد ہوئے ہیں۔

امریکا کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے سربراہ ریچرڈ ہاس نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن اور ریاض کی پالیسیوں میں شدت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور سعود ی عرب کی ان پالیسیوں سے ایرانی عوام میں قوم پرستی کا جذبہ اور زیادہ بڑھے گا اور ان کا اتحاد مزید مستحکم ہو گا-

امریکا کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے سربراہ نے لکھا کہ امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کو قوم پرستی کی سیاست کے گرد زیادہ سے زیادہ متحد کر رہی ہیں جبکہ امریکی حکام علاقے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روک پانے میں بے بس ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ایرانی عوام کے اندر اس سوچ کو تقویت پہنچا رہی ہیں کہ واشنگٹن اور سعودی عرب پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا-

امریکا کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے سربراہ نے اسی طرح ایک رپورٹ جاری کر کے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو ایران کی مقبول، منطقی اور سنجیدہ شخصیات کے طور پر پیش کیا ہے-

 

ٹیگس