Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے،یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمان کے اراکین نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں پورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین نے یورپی ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے فروخت کئے جانے والے ہتھیاروں کو یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یمن میں انسانی صورت حال کو بحرانی قرار دیا اور خبردار کیا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔ یورپی پارلیمنٹ میں گرین پارٹی کے اراکین نے بھی اعلان کیا ہے کہ یورپی ملکوں کو یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کا شریک نہیں بننا چاہئے۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے ایسی حالت میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی، سعودی عرب کو سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس