Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکا، شمالی کوریا کو تباہ کرنے کے درپے

روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی وجوہات ڈھونڈ رہا ہے۔

بیلارس کے دارالحکومت منسک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کے ان میزائل تجربات کو منفی طور پر لیا ہے اور ہم نے بار بار کہا ہے کہ شمالی کوریا پابندیوں کے اس دباؤ سے مزید مشتعل ہوجائے گا لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے اور پابندیاں عائد کرنے کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔

روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو وضاحت کرنا ہوگی کہ ان کا مقصد کیا ہے، اگر وہ شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی وجوہات ڈھونڈ رہے ہیں تو وہ واضح طور پر اس بات کا اظہار کیوں نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس