Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی نے سی آئی اے کا خط وصول نہیں کیا، امریکی سی آئی اے

امریکہ کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے سی آئی اے کے سرغنہ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سرکردہ کمانڈر بریگیڈیر جنرل قاسم سلیمانی کو خط بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔

سی آئی اے کے سرغنہ مائیک پمپیو نے ریگن فاؤنڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خط ارسال کیا تھا جس میں بقول ان کے عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کی بابت خبردار کیا گیا تھا۔
سی آئی اے کے سرغنہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ان کا خط وصول کرنے اور اسے پڑھنے سے بھی انکار کر دیا۔
مائیک پمپیو نے ایران کے خلاف فرسودہ دعوؤں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران مشرق وسطی میں اپنے اثر و نفوذ میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی عہدیدار کا یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے اور اس نے اس میدان میں نمایاں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ 

 

ٹیگس