میانمارکے مسلمانوں کا قتل نسل کشی ہے، اقوام متحدہ
Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ میانمارکے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام نسل کشی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعدالحسین نےجنیوا میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومتی اقدامات کی تحقیقات کے لئے مختلف علاقوں تک رسائی ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم نہ کرنا میانمار کے مسلمانوں کی توہین ہے۔
اس درمیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےبھی ایک قرارداد پاس کرکے میانمار کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر اور بلا روک ٹوک اقوام متحدہ کے ماہرین کو اس بات کی اجازت دے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہوئےمظالم کی تحقیقات کرسکیں۔