کانگو میں امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک
Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ امن مشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلے میں کانگو کے بھی 5 فوجی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے حکام نےکانگو میں ہونے والے حملے کو امن فوج پر 25 برس میں ہوئے حملوں میں خونی قرار دیا ۔ کانگو حکام کے تعاون سے زخمیوں کو طبی امداد دیے جانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ شمالی صوبہ کیوو میں کل دیررات ہوئے حملے میں 14امن بردار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف ایک دیگراہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی تنزانیہ کے تھے ۔